in

پیٹرولیم مصنوعات 3.25روپے فی لیٹر مہنگی کرنے کی سفارش

Petrol

آئندہ 13 روز کے لیے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول ایک روپیہ 90 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی۔

سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسےفی لیٹر اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان پیر کو ہوگا

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی شرح میں کمی کر کے حکومت موجودہ قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے، قیمتوں میں اضافہ ہوا تو وزارت خزانہ کی جانب سے آج نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 5 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک بڑھائیں ہیں۔ مٹی کا تیل 3 روپے 35 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل ایک روپے 42 پیسے فی لیٹرمہنگا کیا گیا۔

اس عرصے میں 2 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، 2 بار سستی اور3 بار قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عید گزرتے ہی حکومت نے پٹرول کتنا مہنگاکرنے کی تیاری پکڑ لی ؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر 

عید گزرتے ہی حکومت نے پٹرول کتنا مہنگاکرنے کی تیاری پکڑ لی ؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر 

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے کورونا کے مریضوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ نے کورونا کے مریضوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا