in

ڈیجیٹل پاکستان کی طرف ایک اور قدم,پی ایس او نے ڈیجیٹل سہولیات پر مبنی آئل ٹرمینل متعارف کرادیا

ڈیجیٹل پاکستان کی طرف ایک اور قدم,پی ایس او نے ڈیجیٹل سہولیات پر مبنی آئل ٹرمینل متعارف کرادیا

ڈیجیٹل پاکستان کی طرف ایک اور قدم,پی ایس او نے ڈیجیٹل سہولیات پر مبنی آئل …

کراچی (پ ر) ملک کی سب سے جدت پسند کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل نے ایک بار پھر پٹرولیم انڈسٹری کی پروڈکٹ سپلائی چین میں ڈیجیٹائزیشن متعارف کرانے میں پہل کردی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی پاور اور پٹرولیم تابش گوہر نے کیماڑی کراچی میں پی ایس او کے کیماڑی ٹرمینل (KT) پر پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل سہولیات پر مبنی آئل سٹوریج اور ڈس پیج ٹرمینل کا افتتاح کردیا۔ اس تقریب میں ان کے ہمراہ پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سید محمد طہٰ، پی ایس او کے سینئر افسران اور پروجیکٹ ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔ 

پی ایس او کا ڈیجیٹل سہولیات پر مشتمل یہ ٹرمینل، حکومت پاکستان کی ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ یہ نیا سنگ میل بجا طو رپر استعداد کار میں اضافے اور مضبوط کنٹرول کے ذریعے کمپنی کی سٹریٹجک اور آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔ پی ایس او ٹرمینل مینجمنٹ سسٹم کے تحت پہلا پروجیکٹ، کمپنی کا ماڈل ٹرمینل ”کے ٹی اے“ سیلف سروس پر چلنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ SAPپر مبنی سینٹرلائزڈ آپریشنل ڈیٹا بشمول سٹاک انوینٹری لیول بروقت مانیٹر کیے جاسکتے ہیں۔ فلنگ اور ڈسپیچ کے عمل کو ڈیجیٹل کرنے سے ڈس پیچ کی شرحم یں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور اور پٹرولیم تابش گوہر نے تقریب کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ”میں ڈیجیٹائزیشن میں ایک اور قدم اٹھانے پر پی ایس او کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ٹیکنالوجی ہمارے ملک کے مستقبل کی کلید ہے اور پٹرولیم پروڈکٹس کی سپلائی چین کو آٹو میٹک کردینے کا عمل درست سمت میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ پی ایس او نے انڈسٹری میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے جس کی تقلید انڈسٹری کے دیگر اداروں کو بھی کرنی چاہیے تاکہ ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکے۔“ 

اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی سی او سید محمد طہٰ نے کہا ”پی ایس او نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ ایک ایسی انرجی کمپنی ہے جو مستقبل میں سب سے پہلے داخل ہوگی۔ ہم فخریہ کہہ سکتے ہیں کہ پی ایس او ایسا جدید ٹرمینل مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے والی پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جو آپریشنل استعداد میں اضافے اور وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ذریعے فوائد کے وسیع تر مواقع پیش کرے گا۔ یہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے آپریشنل استعداد کار میں اضافے کے لیے ہمارا ایک اور قدم ہے اور مزید سنگ میل ابھی ہمیں طے کرنے ہیں۔“

ایک متحرک اور مستقبل پر نگاہ رکھنے والی کمپنی کے طور پر پی ایس او سٹیت آف دا آرٹ ٹیکنالوجیز اپنانے کے ذریعے انڈسٹری میں مثالی قائم کرتی رہے گی اور ڈیجیٹل ٹرانس فارمیشن میں مزید نئے سنگ میل عبور کرنے کے لیے پرعزم اور سرگرم ہے۔

مزید :

بزنسقومی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی طلعت صدیقی انتقال کر گئیں

کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی طلعت صدیقی انتقال کر گئیں

khan-mayor-NYC

صادق خان دوبارہ میئر لندن منتخب ہوگئے