in

مہنگی پولٹری فیڈسےچکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،مسابقتی کمیشن

مہنگی پولٹری فیڈسےچکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،مسابقتی کمیشن

مسابتقی کمیشن کی تحقیقات میں چکن اورانڈوں کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آگئی ہے۔مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک میں پولٹری فیڈ فروخت کرنے والی 19 کمپنیاں ملی بھگت میں ملوث پائی گئی ہیں۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں کی جانب سے گٹھ جوڑ کے ذریعے 50 کلو کا بیگ 836 روپے مہنگا کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولٹری فیڈ مہنگی کرنے کی وجہ سے چکن اورانڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ مسابقتی کمیشن کے مطابق ستمبر سے دسمبر 2020 کے دوران چکن 27 فیصد اور انڈے 24 فیصد تک مہنگے ہوئے۔فروری میں پولٹری فیڈ کی دو بڑی ملوں پر چھاپہ مار کر ثبوت قبضے میں لیئے گئے تھے۔

سال 2018 سے 2020 کے دوران پولٹری فیڈ کی قیمت میں 11 مرتبہ اضافہ کیا گیا۔ شوکاز نوٹس کا جواب آنے کے بعد ملوث کمپنیوں کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کےالیکٹرک:بل جمع کرانےکی آخری تاریخ میں توسیع

کےالیکٹرک:بل جمع کرانےکی آخری تاریخ میں توسیع

ملائیشیا کی پاکستان سے مسافروں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد

ملائیشیا کی پاکستان سے مسافروں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد