in

شائقین کیلئے خوشخبری ہیول جولین کے بعد ہیول ایچ 6گاڑی بھی پاکستان میں متعارف

شائقین کیلئے خوشخبری ہیول جولین کے بعد ہیول ایچ 6گاڑی بھی پاکستان میں متعارف

شائقین کیلئے خوشخبری ، ہیول جولین کے بعد ہیول ایچ 6گاڑی بھی پاکستان میں …

سورس:   haval-global.com

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیول جولین کے بعد ہیول ایچ 6گاڑی بھی پاکستان میں متعارف کروا دی گئی۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘کے مطابق جولین کی طرح ایچ 6بھی کمپیکٹ کراس اوور ایس یو وی ہے۔ یہ تیسری جنریشن کی ایچ 6ہے جو چین میں 2020ءکے وسط میں متعارف کرائی گئی تھی۔ اس میں 1.5لیٹر ٹربوچارجڈ 4سلنڈر انجن لگایا گیا ہے جو 169ہارس پاور طاقت کا حامل ہے اور 285این ایم ٹارک پیدا کرتا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس گاڑی میں 7سپیڈ ڈی سی ٹی آٹوموٹیو گیئربکس دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس گاڑی کا ایک ہائبرڈ ورژن بھی موجود ہے جس میں سنگل الیکٹرک موٹر اور 45کلوواٹ کی بیٹری لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس گاڑی میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس اور ٹیل لائٹس، ڈے ٹائم رننگ لائٹس، ملٹی ڈرائیو موڈز، ریڈار کروز کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول، سمارٹ انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، مکمل ڈیجیٹل ہیڈ یونٹ ڈسپلے اور دیگر فیچرز مہیا کیے گئے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں ایچ 6کی قیمت 17ہزار ڈالر (تقریباً26لاکھ روپے) سے 20ہزار ڈالر (تقریباً30لاکھ روپے) تک ہے۔ 

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، آج کے کرنسی ریٹ

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینے کے فیصلے پرکڑی تنقید

شہبازشریف کو باہرجانے کی اجازت دینے کے فیصلے پرکڑی تنقید