in

 9 روزہ لاک ڈاؤن کا حکومتی فیصلہ مر کزی تنظیم تا جر ان نے ڈٹ کر مخالفت کردی

 9 روزہ لاک ڈاؤن کا حکومتی فیصلہ مر کزی تنظیم تا جر ان نے ڈٹ کر مخالفت کردی

 9 روزہ لاک ڈاؤن کا حکومتی فیصلہ ، مر کزی تنظیم تا جر ان نے ڈٹ کر مخالفت کردی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے این سی او سی کی جانب سےآٹھ مئی سے شروع ہو نے والے نو روزہ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کر تے ہو ئے اسے ملک بھر کی تا جر برادری کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی اور اسد عمر معیشت کے سٹیک ہو لڈرز سے مشاورت کر نے سے کیوں خوفزدہ ہیں ؟مارکیٹوں و ٹرانسپورٹ کی بندش کا حکومتی فیصلہ ناقابل برداشت و قابل مذمت ہے،ہم حکو مت اور این سی او سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر لاک ڈاؤن کا ظالمانہ فیصلہ واپس لے کر معیشت کا پہیہ چلنے دیں کیونکہ لاک ڈاؤن کے اعلان نے مارکیٹوں اور بازروں میں کئی گنا رش بڑھا دیا،پاکستان کا تاجرہول سیل ،بلڈنگ میٹریل، کارپوریٹ بزنس جیسے کاروبار کو عید کے ایام میں رضاکارانہ طور پر بند رکھے گا،بھوک و غربت سے تنگ چھوٹا تاجر حکومتی اقدامات اور پابندیوں کو تسلیم نہیں کرے گا۔

 تاجر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پر یس کانفر نس کرتے ہو ئے کیامحمد کاشف چوہدری نے کہا کہ مارکیٹیں بند کرنے کے احکامات نے پولیس و انتظامیہ کیلئے کرپشن کے نئے دروازے کھول دیے،کورونا وبائی مرض پر قابو پانے کےلئے محدود کاروباری اوقات کے باعث ملک کی تاجروصنعتکار برادری کو پہلے ہی شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے،حکومتی ناقص حکمت عملی نے تاجر اور عوام دونوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔

انھوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت عید ایام میں جوتے،کپڑے،ھوزری،گارمنٹس چوڑیوں کے کام چلنے دے،زور زبردستی دکانیں بند کرنے سے ملک میں تصادم کا ماحول پیدا ہو گا، حکومت نے زبردستی لاک ڈاون کیا تو تاجر احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے،اگر حکو مت نے لاک ڈاؤن کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو تاجر ٹیکسز کی ادائیگی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہو جا ئیں گے،حکومتی وزراء، بیورو کریسی ،عدلیہ، فوج رضاکارانہ طور پر آدھی تنخواہیں لینے کا فیصلہ کریں۔ 

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی ٹیم کوزمبابوے سےواپسی کیلیے این اوسی جاری

قومی ٹیم کوزمبابوے سےواپسی کیلیے این اوسی جاری

پاکستانی سفارتخانے اپنا رویہ درست کریں،وزیراعظم کی تنبیہ

پاکستانی سفارتخانے اپنا رویہ درست کریں،وزیراعظم کی تنبیہ