in

پی ایس او کی پارکو اور پیپکو کے ساتھ شراکت داری ایک نیا سنگ میل

پی ایس او کی پارکو اور پیپکو کے ساتھ شراکت داری ایک نیا سنگ میل

پی ایس او کی پارکو اور پیپکو کے ساتھ شراکت داری، ایک نیا سنگ میل

کراچی ( پروموشنل ریلیز)  پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) اور پاک عرب پائپ لائن کمپنی (پیپکو) کے ساتھ اہم حکمت عملی پر مبنی کئی مفاہمتی یادداشتوں (میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگز) پر دستخط کئے، جن کا مقصد ملک کی پٹرولیم پروڈکٹس سپلائی چین کو محفوظ تر اور فیولز کی باکفایت اور ماحول دوست ترسیل کو ممکن بنانا ہے۔

یہ ادارے باہم مل کر کیماڑی اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کے درمیان ایک 20 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر کریں گے جس کی مدد سے موٹر گیسولین اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی ترسیل ممکن بنائی جائے گی۔ اس پائپ لائن کو کیماڑی کورنگی لنک پائپ لائن 2 کا نام دیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ مستحکم اور ماحول دوست اقدامات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو ماحول پر مضر صحت دھویں کے اخراج میں نمایاں کمی، انتہائی حساس پٹرولیم پروڈکٹس کی محفوظ اور یقینی ترسیل اور کراچی اور دیگر شہروں میں ٹریفک کے ہجوم میں کمی کا باعث ہوگا۔

پی ایس او اور پارکو نے اس امر پر بھی اتفاق رائے کیا کہ جب ٹرمینل پر سنگل پوائنٹ مورنگ (SPM) سسٹم کے آپشن پر بھی کام یا جائے جو VLCCs کے ذریعے درآمدات کو ممکن بنائے گا۔ مفاہمتی یادداشتوں پر منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او پی ایس او سید محمد طہٰ، منیجنگ ڈائریکٹر پارکو شاہد محمود خان اور چیف ایگزیکٹو پیپکو عامر احمد نے دستخط کئے۔ پی ایس او کے سینئر افسران بشمول چیف کمرشل آفیسر شہریار عمر، جنرل منیجر انفراسٹرکچر پروجیکٹس اور مینٹیننس حماد ظفر اور جنرل منیجر سپلائی اسد آر فیض بھی تقریب میں موجود تھے۔

یہ شراکت داری مشترکہ قومی ایجنڈے میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور ان قومی اداروں کے باہمی کاروباری تعلقات میں استحکام کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معاشی ترقی میں اضافے کا باعث بنے گی۔

مزید :

بزنس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News-in-Brief-Urdu

فیصل آباد: زیرتعمیر پلازہ سے 2مزدور گرجاں بحق

کروناوائرس: ایران، افغانستان بارڈر بند

کروناوائرس: ایران، افغانستان بارڈر بند